حیدرآباد، یکم ؍مارچ(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،نظامت
فاصلاتی تعلیم کی جانب سے تعلیمی سال 2015-16 کے لیے مختلف کورسوں میں
داخلے کے لیے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اس ضمن میں یونیورسٹی نے ایم اے
اردو ، ایم اے تاریخ‘ ایم اے انگریزی،بی اے‘ بی ایس سی(لائف سائنس اور
فزیکل سائنس)‘ ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن، ڈپلوما ان ٹیچ
انگلش، سرٹی یفکیٹ پروگرام اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹی فکیٹ
پروگرام فنکشنل انگلش میں داخلے کا اعلان کیا ہے ۔ ان میں سے کسی کورس میں
داخلے کے خواہش مند امیدوار یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے
پراسپکٹس اور درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔امیدواربینک ڈرافٹ متعلقہ ریجنل
سنٹر کے نام بنوائیں۔بینک ڈرافٹ بنانے کی تفصیلات اپنے قریبی ریجنل سنٹر
یا اسٹڈی سنٹر سے حاصل کرلیں۔ ان کورسوں میں داخلے کے لیے فیس کی تفصیلات
یہ ہیں۔ ایم اے اردو۔ 3400/-روپئے، ایم اے تاریخ۔ 3900/-روپئے،ایم اے
انگریزی۔3900/- روپئے ، بی اے 2200/- روپئے‘ بی ایس سی لائف سائنس
3700/-روپئے‘ بی ایس سی فزیکل سائنس 3,300/-رو پئے‘ ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ
ماس
کمیونیکیشن۔2500/- روپئے ،ڈپلوما ان ٹیچ انگلش۔ 1850/-روپئے ، سرٹی
فکیٹ پروگرام اہلیت اردو بذریعہ انگریزی۔ 1300/-روپئے، سرٹی فکیٹ پروگرام
فنکشنل انگلش۔ 1300/- روپئے۔پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کی میعاد دوسال ہے
لیکن انھیں زیادہ سے زیادہ چار سال میں مکمل کیا جاسکتا ہے جبکہ انڈر
گریجویٹ پروگراموں کی میعادتین سال ہے اور انھیں زیادہ سے زیادہ چھ سال میں
مکمل کیا جاسکتا ہے۔ڈپلوما کورسیز کی مدت ایک سال ہے اور انھیں دو سال میں
مکمل کیا جاسکتا ہے۔سرٹی فکیٹ پروگراموں کی مدت چھ ماہ ہے اور انھیں زیادہ
سے زیادہ دو سال میں پورا کیا جاسکتا ہے۔ پوسٹ گریجویٹ پروگراموں میں
گریجویشن یا اس کے مماثل کورسوں میں کامیاب افراد داخلے کے لیے اہل ہیں۔ بی
ایس سی(لائف اور فزیکل سائنس) میں داخلے کے لیے 10+2 یا انٹرمیڈیٹ
(سائنس) میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔بی اے اور ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس
کمیونیکیشن میں داخلے کے لیے انٹرمیڈیٹ یا اس کے مماثل اور ڈپلوما ان ٹیچ
انگلش میں داخلے کے لیے گریجویشن یا اس کے مماثل کورسز میں کامیاب طلبہ
داخلے کے اہل ہیں۔اہل طلبہ براہ راست داخلہ لے سکتے ہیں۔ فارم داخل کرنے کی
آخری تاریخ 10-04-2016 ہے۔